Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی ختم ہونے سے چند لمحے پہلے ایک دن توسیع پر اتفاق

غزہ: حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی ختم ہونے سے چند لمحے پہلے ایک دن توسیع پر اتفاق کرلیا۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کاعمل جاری رکھنے اور فریم ورک کی شرائط کے تحت ثالثوں کی کوششوں کی روشنی میں جنگ میں وقفہ جاری رہے گا۔ حماس نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کو ساتویں دن تک بڑھانے کا معاہدہ ہوا ہے۔
اس سے پہلے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے تحت فریقین نے قیدیوں کو چھٹی بار رہا کیا۔ چھٹے مرحلے میں حماس نے دس اسرائیلیوں جبکہ اسرائیل نے تیس فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کردیا.
حماس نے چار تھائی اور دو روسی شہریوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا۔ یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ انہیں رفح کراسنگ سے مصر اور پھر اسرائیل لے جایا گیا۔ جنگ بندی کے پانچ دنوں میں 60 اسرائیلیوں اور 180 فلسطینیوں کو رہائی ملی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular