
بغداد : عراقی عوام نے دارالحکومت بغداد میں الحشد الشعبی کی حمایت میں بڑا اجتماع کیا۔ انصار اللہ الحسین کے نام سے موسوم اجتماع میں ملک کی سیکیورٹی میں رضاکار فورس الحشدالشعبی اور دیگر قومی فورسز کے مؤثر کردار اور انکی جانفشانیوں کی قدردانی کی گئی۔ مظاہرین نے الحشد الشعبی کے شہدا کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جنہوں نے مختلف گوشوں میں دفاع وطن اور تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت نوش فرمائیں۔


































