
پاراچنار : کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور دیگر سامان لے کر اکسٹھ چھوٹی بڑی گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا۔ مقامی افراد نے اسے ناکافی قرار دیا ہے اور بتایا کہ اتنے ٹرک تو روزانہ کرم آتے تھے۔ ساڑھے تین ماہ بعد ایک قافلہ آنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی عدم موجودگی میں لوگ کئی کئی میل پیدل جاکر کھانے کی اشیا لانے پر مجبور تھے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو لگاکر اور پیشگی اطلاع دئے بغیر قافلہ بگن سے گذارا مگر صدہ میں خطرہ قرار دیکر قافلے کو روک لیا گیا بعد میں گن شپ ہیلی کاپٹر طلب کرکے قافلے کو آگے بھیجا۔ مقامی افراد نے بگن کے بعد صدہ کو خطرہ قرار دینے پر اظہار تشویش کیا ہے.


































