
دی ہیگ : اسرائیلی جنگی جرائم میں معاونت پر نیدرلینڈ کیخلاف انسانی حقوق کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا۔ دی ہیگ کی ضلعی عدالت میں انسانی حقوق کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور آکسفیم نے درخواست دائر کی ہے. جس کی سماعت پیر سے ہوگی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ اسرائیل کو ایف-35 جنگی جہازوں کے پارٹس فراہم کرکے نیدرلینڈز نے اسرائیلی جنگی جرائم میں حصہ ڈالا ہے اور وہ بڑے پیمانے پر انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں میں شامل ہے۔
نیدرلینڈز کے وزیر دفاع نے کہاہے کہ وہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے کوئی ردعمل نہیں دیں گی۔


































