
دمشق : جنوبی شام میں دھماکے سے 7شامی فوجی جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے، بم کا یہ دھماکا صوبہ درعا کے نواحی دیہات نافعہ اور عین ذکر کے سنگم پر ہوا، دھماکے میں شامی فوج کی گاڑی تباہ ہو گئی اور اس میں سوار 7 فوجی اہلکار جاں بحق اور3زخمی ہوگئے، سڑک کے کنارے نصب بم کا یہ دھماکا ایسے وقت میں ہوا ہے جب شامی فوج کے اہلکار، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی غرض سے درعا کے مختلف محلوں میں داخل ہوئے۔


































