
نابلوس :صیہونی فوج نےمغربی کنارے میں چند گھنٹوں کے دوران 9 فلسطینی شہید کردئے۔ صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ، نباطیہ، البریح، یوطمہ اور دیگر علاقوں پر دھاوا بولا اور دہشت گردی کا مظاہرہ کیا۔ صیہونی فائرنگ سے جنین میں چار جبکہ یوطمہ میں تین فلسطینی شہید ہوئے جبکہ دو فلسطینی البریح اور نباطیہ میں نشانہ بنے۔


































