
غزہ: صیہونی فوج نے غزہ میں شدید حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بمباری اور گولہ باری سے مزید 73 فلسطینی شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے.
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملےکئے۔ شمالی خان یونس میں حماد ٹاورز کے قریب ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ سٹی کے النصر محلے میں پناہ گزینوں کے خیموں پر بھی بم برسائے گئے۔ دونوں واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد شہید ہوئے۔ غزہ سٹی کے الصابرہ محلے میں ایک مکان پر حملہ کیا گیا جس میں سات افراد شہید ہوگئے۔ غزہ کی پٹی میں شہادتوں کی تعداد 63,557 تک پہنچ گئی ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔


































