Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ پر حملوں میں مزید 73 فلسطینی شہید، امداد کے منتظر 22 افراد شامل

غزہ : غزہ میں صیہونی فوج کے رات سے جاری حملوں میں امداد کے منتظر بائیس فلسطینی سمیت 73 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ جبکہ بھوک کی شدت سے مزید چار فلسطینی دم توڑ گئے۔
صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ایک مکان پر بمباری سے سات فلسطینی شہید اور سولہ زخمی ہوگئے۔ جبکہ ایک اور حملے میں بارہ فلسطینیوں کی جان گئی۔ خان یونس پر حملے میں پانچ افراد شہید ہوئے۔ دیرالبلاح پر حملے میں سات فلسطینی شہید اور بارہ زخمی ہوگئے. صیہونی فوج نے المواسی میں خیمے کو ڈرون حملے کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں چار افراد شہید کردئے گئے.
صیہونی فوج نے دیر البلاح۔ جبالیہ اور دیگر علاقوں پر بھی حملے کئے گئے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں. امدادی مراکز پر حملوں میں مزید بائیس شہادتوں سے مجموعی تعداد سولہ سو پچپن ہوگئی۔ جبکہ گیارہ ہزار آٹھ سو زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular