
غزہ: صیہونی فوج کے حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران باہتر فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ جبکہ اسرائیل نے فلوٹیلا سےحراست میں لئے گئے رضاکاروں کو بیدخل کرنا شروع کردیا ہے۔
صیہونی فوج نے صبح سویرے المغازی پناہ گزین کیمپ میں شہریوں کے گروپ کو نشانہ بنایا جس سے دس فلسطینی شہید اور بائیس زخمی ہوئے۔ الشاطی میں دو مکانات پر بمباری سے تین بچوں سمیت سات فلسطینیوں کی جان گئی۔
غزہ سٹی میں مکانات اور خیموں پر حملوں میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، کئی افراد ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔
بھوک کی شدت سے بھی مزید تین افراد دم توڑ گئے۔ ادھر اسرائیلی حکام نے صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے چار اطالوی باشندوں کو ڈیپورٹ کردیا ہے۔ دیگر کو بھی ڈیپورٹ کرنے کی تیاری کی جارہی ہیں۔


































