
غزہ: صیہونی فوج نے چوبیس گھنٹوں میں امداد کے منتظر بیالیس افراد سمیت مزید اکہتر فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔جبکہ صیہونی فوج نے جنگ میں روزانہ دس گھنٹوں کے وقفے کا اعلان کیا ہے۔
صیہونی فوج نے کہاہے کہ مقامی وقت کے مطابق آج صبح دس بجے سے شام سات بجے تک المواصی۔ دیر البلاح اور غزہ سٹی میں جنگ میں وقفہ رہے گا۔ اسرائیل نے اسے حکمت عملی کا حصہ قرار دیا ہے۔ جنگ بند ہونے سے صیہونی فوج نے خان یونس اور المواصی میں خیمہ بستی پر ڈرون حملے کئے جس میں نو افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
غزہ سٹی پر ایک حملے میں چھ فلسطینی جان سے گئے۔ اس سے قبل چوبیس گھنٹوں میں اکہتر فلسطینیوں کو شہید کیا گیا تھا۔
دوسری جانب بھوک کی شدت سے مزید پانچ افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ جس سے مرنیوالوں کی تعداد ایک سو ستائیس ہوگئی ہے۔ جس میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔
عالمی ادارہ خوراک نے کہاہےکہ نو لاکھ بچے غزہ میں خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔


































