Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

حکومت سے 7 نکاتی معاہدہ، اربعین مارچ موخر

کراچی : حکومت سے سات نکاتی معاہدے کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے اربعین مارچ کا فیصلہ موخر کردیا۔ ایم ڈبلیو ایم ۔ شیعہ علما کونسل اور مختلف دینی تنظیموں کے رہنماؤں کے گورنر ہاؤس میں گورنر کامران ٹیسوری اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے مذاکرات ہوئے جس میں سات نکات پر اتفاق کیا کیا گیا بعد میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے کہ اس سال بذریعہ سڑک اربعین کے لیے سفر نہ کیا جائے آئندہ سال حکومت بہترین انتظامات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عراقی ویزے کی 60 روز تک توسیع کرائی گی۔ بارڈر پر موجود طلبہ کو ایران میں داخل ہونے دیا جائے گا اور جن کے عراقی ویزا جاری ہوچکے ہیں انہیں رعایتی ٹکٹ دلوائیں گے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 2 سے 3 روز میں فلائٹ آپریشن بھی شروع کروایا جائے گا، معاملے پرحکومت اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے گی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو مطالبات پورے کروانے کے لیے ضامن بنادیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جو راستہ روضہ حضرت امام علی اور امام حسین کے روضوں کی زیارت کی جانب جارہا ہو اسے کوئی بند کر ہی نہیں سکتا۔
مولانا احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد کہا تھا کہ زمینی سفر سستا ہے بند نہ کیا جائے۔ جو نکات پیش کئے گئے اس پر ہم سب کا اتفاق ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular