
پشاور : صوبہ خیبرپختونخواہ کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع کرّم میں فرقہ وارانہ تصادم میں 75 سے زیادہ اموات کے بعد فریقین نے لاشیں اور قیدی واپس کرنے کے علاوہ سات روزہ سیز فائر پر اتفاق کیا ہے۔ بیرسٹر سیف کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی سربراہی میں امن وفد نے اہلِ تشیع اور اہلِ سنت کے عمائدین سے بات چیت کے بعد سیز فائر معاہدے پر اتفاق کروایا ہے۔


































