Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صیہونی حملوں میں 63 شہید، بھوک کی شدت سے 6 افراد چل بسے

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ جنگ میں وقفے کے باوجود فضائی اور زمینی حملوں میں امداد کے منتظر چونتیس افراد سمیت مزید تریسٹھ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔
صیہونی فوج نے غزہ میں المواصی ۔ غزہ سٹی کو چھوڑ کر تمام علاقوں میں فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
ادھر بھوک کی شدت سے دو بچوں سمیت مزید چھ افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ جبکہ بین الاقوامی دباؤ کے بعد صیہونی فوج نے کئی راہداریاں امداد کیلئے کھول دی ہیں لیکن محدود امداد لے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ کئی ماہ کے بعد اسرائیلی اشارے پر اردن اور مصر سے امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے ہیں. جبکہ متحدہ عرب امارات اور اردن نے بھی اسرائیل تعاون سے فضا سے امداد گرانا شروع کر دی ہے۔ اردنی حکام کے مطابق پیرا شوٹ کے ذریعے پچیس ٹن امداد غزہ میں گرائی گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی کشتی حنظلہ کو اشدود بندرگاہ پہنچادیا۔ جہاں رضاکاروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اسرائیلی حکام نے کہاہے کہ رضاکاروں کو پوچھ گچھ کے بعد ان کے ممالک ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular