
غزہ : صیہونی فوج کے غزہ پر جاری وحشیانہ حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید اکسٹھ فلسطینی شہید کردئے گئے۔ جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت نازک ہے۔ صیہونی فوج نے صبح سویرے غزہ سٹی میں دو مقامات پر حملے کئے جس کے نتیجے میں سات افراد شہید ہوگئے جبالیہ میں ایک مکان پر بمباری کرکے چھ فلسطینی شہید کئے گئے۔ خان یونس ۔ تل الحوا اور دیگر علاقوں پر حملوں میں بھی کئی معصوم شہری شہید کئے گئے.
ادھر شاطی کیمپ پر حملے کے مزید تیرا زخمی دم توڑ گئے جس سے شہدا کی تعداد تئیس ہوگئی۔ صیہونی فوج کی نسل کشی مہم میں شہدا کی مجموعی تعداد اٹھاون ہزار پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
صیہونی فوج کے الٹی میٹم کے بعد غزہ سٹی اور جبالیہ سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔ ہزاروں افراد المواصی کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں.


































