
تل ابیب : ایک اسرائیلی تحقیق میں تسلیم کیا گیا ہے کہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں غیر معمولی ہیں۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز میں شائع اسرائیلی تحقیق میں اشارہ دیا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مہم حالیہ برسوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ مہلک اور خطرناک ہے۔ غزہ میں اندھا دھند بمباری سے 61 فیصد اموات عام شہریوں کی ہیں۔ یہ تناسب دنیا بھر کے تمام تنازعات میں ہونے والی ہلاکتوں کی اوسط شرح سے کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق محقق اس نتیجے پر پہنچے کہ بڑے پیمانے پر شہریوں کا قتل اسرائیل کی سلامتی میں مدد نہیں کرسکتا بلکہ اس کی بنیادیں اسے کمزور کرتی ہیں۔ شہری ہلاکتوں میں اضافہ امریکی انتظامیہ کے لیے کام کو مزید مشکل بنا دے گا ۔ اسے اسرائیل اور اس کی حمایت پر پہلے ہی عالمی تنقید کا سامنا ہے۔


































