
باجوڑ: فوجی آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک اور ایک فوجی شہید ہوگیا۔ ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں فوجی آپریشن کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی شہید ہوا جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل بالخصوص خودکش دھماکوں میں ملوث تھے۔
ادھر بلوچستان کے شہر گوادر میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے فوجی قافلے کو ہلکے ہتھیاروں اور دستی بموں سے نشانہ بنایا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا۔


































