
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی ٹیلی فونک کانفرنس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے اسرائیل کے سفاکانہ حملوں کے باوجود اس کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک کانفرنس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی حل اور پائیدار امن دیکھنا چاہتے ہیں۔ خطے کے اہم شراکت داروں کے ساتھ تصادم کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق کیاگیا۔ حماس کی جانب سے دو یرغمالیوں کی رہائی کا خیر مقدم اور باقی تمام یرغمالیوں کی فوری رہا کا مطالبہ کردیا۔ اعلامیہ میں جنگ بندی کا ذکر گول کردیا گیا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، فرانس کے صدر، جرمنی کے چانسلر، اٹلی کے وزیراعظم جارجیا اور برطانیہ کے وزیراعظم رشی سناک نے ٹیلی فونک کانفرنس میں شرکت کی۔


































