
لاہور : تحریک انصاف کی اسیر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہمارے 5 ہزار 700 کارکن جیلوں میں ہیں۔ جیلوں میں بند کارکنوں کی تکلیف بہت زیادہ ہے، ان میں 40 فیصد دیہاڑی دار ہیں، ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں صرف ہماے کارکنوں کو چھوڑ دیں۔ یاسمین راشد نے کہا کہ خالد خورشید کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی، انسانی حقوق کی پامالی کا کوئی حساب نہیں رہا، پوری دنیا میں ہم بے عزت ہو رہے ہیں، ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ سیاستدان اکٹھے ہوئے ہیں تو سمجھداری کی بات کریں گے، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کو نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ملٹری کورٹس کو نہیں مانتی، سولین کا ٹرائل سول کورٹس میں ہونا چاہئے۔ 9 مئی اور 26 نومبر کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے، اگر غلطی ہوئی تو سزائیں دیں احتجاج کہیں بھی ہو سکتا ہے، لوگوں نے اس وجہ سے ری ایکٹ کیا عمران خان کو رینجرز نے پکڑا تھا، 26 کو ہماے کارکن مارے گئے غریب اور امیروں کے بچے مارے گئے۔


































