
لندن : برطانیہ سمیت پانچ ممالک نے اسرائیل کے دو سخت گیر وزرا اتمار بن گویراور بیزالیل اسموٹریچ پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان منگل کو آسٹریلیا، ناروے، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ مشترکہ اقدام کا حصہ ہے۔
برطانیہ، ناروے، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ نے مشترکہ اقدامات کے طور پر دونوں وزرا پر مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیخلاف بار بار تشدد پر اکسانے پر پابندیاں عائد کی تھیں۔۔
برطانوی فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ صیہونی وزیر خزانہ اسموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے فلسطینیوں کیخلاف تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اکسایا۔ دونوں پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور اثاثے منجمد کر دئے جائیں گے۔
اسرائیل نے اپنے ردعمل میں منتخب نمائندوں اور حکومتی ارکان کو نشانہ بنانے کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔


































