Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صنعا پر اسرائیلی حملے میں 4 افراد شہید، 67 زخمی ، غزہ کی حمایت جاری رہے گی، حوثی

صنعا: اسرائیلی فوج کے یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملے میں 4 افراد شہید اور سڑسٹھ زخمی ہوگئے۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے تیل کی ایک تنصیب۔ ایندھن کے ذخیرے اور پاور پلانٹ پر حملہ کیا ۔ جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ صدارتی محل کو بھی نشانہ بنایا جو فوجی کمپلیکس کے اندر واقع ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہےکہ یہ حملے حوثیوں کے اسرائیل اور اس کے شہریوں کے خلاف بار بار کیے جانے والے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے۔
المسیرہ ٹی وی نے ایک فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایاکہ فضائی دفاعی نظام نے جارحیت میں حصہ لینے والے اسرائیلی دشمن کے بیشتر طیاروں کو بے اثر کر دیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔
حوثی عہدیدار محمد البخیتی نے ایک بیان میں کہا کہ چاہے جتنی قربانیاں دینا پڑیں یمن کے خلاف اسرائیلی جارحیت ہمیں غزہ کی حمایت جاری رکھنے سے باز نہیں رکھ سکے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular