
غزہ : غزہ کے متعدد علاقوں میں صبح سویرے صیہونی فوج نے فائرنگ اور گولہ باری کرکے چونتیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔ صیہونی فوج نے وادی غزہ کے قریب امداد کے متلاشیوں پر گولہ باری کرکے مزید گیارہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کئے۔ گذشتہ روز درندگی کے مظاہرے میں اکاون فلسطینی شہید اور زخمی کئے گئے تھے۔ وسطی غزہ کی پٹی میں مغازی مہاجر کیمپ میں بھی قتل عام کیا گیا۔ ماں باپ اور بچوں سمیت دس شہری شہید ہوگئے۔ غزہ سٹی کے الزیتون محلے میں علی مسجد کے قریب گھر پر بمباری سے آٹھ شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔ ایک اور حملے میں ایک ہی خاندان کے پانچ شہری مارے گئے۔ خان یونس کے علاقے العطار میں بے گھر افراد کے خیموں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے دیگر افراد زخمی ہوئے۔


































