
غزہ : غزہ میں صیہونی فوج نے صبح سے جاری فضائی اور زمینی حملوں میں امداد کے منتظر تیرا افراد سمیت بتیس فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی کردئے۔ صیہونی فوج نے آج بھی غزہ سٹی کے بیشتر علاقوں کو نشانہ بنایا۔ خان یونس۔ دیر البلاح اور الزیتون سمیت کئی علاقوں پر وحشیانہ حملے کئےگئے۔
خیمہ بستی اور مکانات پر بمباری اور گولہ باری سے قیمتی جانیں گئیں۔ شہدا میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر اکسٹھ ہزار آٹھ سو سے زائد فلسطینی شہید کئے جاچکے ہیں۔
ادھر فاقہ کشی کی وجہ سے مزید دو فلسطینی دم توڑ گئے۔ جس سے مجموعی تعداد دو سو اکتالیس ہوگئی ہے جس میں ایک سو سات بچے شامل ہیں۔


































