
دمشق : شام میں تین سو سے زائد پاکستانی زائرین پھنس گئے۔ زائرین کیلئے خوف و ہراس کی صورتحال ہے۔ زائرین دمشق سے چودہ کلو میٹر دور سیدہ زینب کے علاقے میں بی بی زینب س کے روضہ کے قریب ہوٹلوں میں مقیم ہیں۔ علاقے میں کرفیو لگا ہوا ہے اور کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوچکی ہیں۔ زائد زائرین میں خواتین، بچے، بزرگ شامل ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ زائرین کو لبنان کے راستے نکالیں گے۔


































