
بیروت : حزب اللہ نے بحیرہ روم کے کریش گیس فیلڈ میں نصب اسرائیلی گیس پلیٹ فارم کی جانب غیر مسلح ڈرونز بھیجنے کی تصدیق کردی۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف سائز کے 3غیر مسلح ڈرونز کو کریش فیلڈ کے متنازعہ علاقےکی طرف بھیجا گیا تاکہ جاسوسی کے مشن کو انجام دیاجاسکے۔ مشن مکمل ہو گیا ہے اور پیغام بھی پہنچ گیا۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بحیرہ روم میں حزب اللہ کے ڈرونز مار گرائے ہیں۔ ایک بیان میں اسرائیل کے نگراں وزیراعظم یائر لیپڈ نے کہا ہے کہ اس سے واضح خطرہ نہیں تھا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ہمارا امتحان نہ لیں۔میں اس وقت آپ کے سامنے کھڑا ہوں اور جو ہمارا خاتمہ چاہتے ہیں، غزہ سے لر کر تہران تک، لبنان کے ساحلوں سے لے کر شام تک: ہمارا امتحان نہ لیں۔‘


































