
اسلام آباد: پاراچنار کے عمائدین نے سڑک کی بحالی اور امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ 27 دسمبر کو کئےگئے معاہدے پر اب تک عملدرآمد نہیں ہوا جس کی وجہ سے پاراچنار میں غذائی قلت اور ادویات کی قلت کے باعث انسانی المیہ جنم لےرہا ہے۔
اسلام آباد میں موجود پاراچنار عمائدین کا دوران پریس کانفرنس کہنا تھا کہ ہم حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں۔
16 جنوری سانحے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ پاراچنار روڈ کو بغیر کانوائے کے کھولا جائے۔
اگر تین دن تک مطالبات نہیں مانے گئے تو قوم اپنے لائحہ عمل کا خود اعلان کرے گی۔


































