Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

برطانیہ سمیت 28 ممالک کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی سامان کی تقسیم کا مطالبہ

لندن: کئی ماہ تک اسرائیل کے جنگی جرائم کی حمایت کرنے والے برطانیہ۔ کینیڈا اور یورپی یونین سمیت اٹھائیس ممالک نے غزہ میں غیر انسانی قتل کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
اٹھائیس ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر نمائندوں نے کہاکہ غزہ میں شہریوں کے مصائب نئی گہرائیوں تک پہنچ چکے ہیں۔ اسرائیلی حکومت کا امداد کی ترسیل کا ماڈل خطرناک ہے یہ عدم استحکام کو ہوا دیتا ہے اور غزہ کے لوگوں کو انسانی وقار سے محروم کرتا ہے۔ بیان میں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی آپریشن کے دوران سینکڑوں اموات کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا شہری آبادی کو ضروری انسانی امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنی چاہیے۔
کئی ماہ تک جنگی جرائم کی حمایت کرنے والے ممالک کے بیان میں جنگ روکنے اور امدادی سامان کی تقسیم کا مطالبہ کیا گیاہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیل فوری طور پر امداد کے بہاؤ پر سے پابندیاں ہٹائے اور فوری طور پر اقوام متحدہ اور این جی اوز کو جان بچانے کے کام کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے کرنے کی اجازت دے۔
بیان پر دستخط کرنے والے ممالک میں فرانس، اٹلی، ڈنمارک، جاپان۔ آئرلینڈ اور بیلجیئم بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular