Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

غزہ میں روزانہ 28 بچے موت کا شکار ہو رہے ہیں، یونیسیف

جنیوا : بچوں کی فلاح کے لئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ میں روزانہ اٹھائیس بچے موت کا شکار ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں یونیسیف نے کہاکہ غزہ میں بمباری۔ غذائی قلت۔ بھوک اور اہم خدمات کی کمی سے روزانہ ایک کلاس روم کے برابر بچوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ کے بچوں کو خوراک، پانی، ادویات اور تحفظ کی ضرورت ہے لیکن کسی بھی چیز سے بڑھ کر انہیں فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
اُدھر ایک اور بیان میں خبردار کیا گیا ہےکہ قحط زدہ غزہ کی پٹی میں پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچے جان لیوا غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ تین لاکھ بیس ہزار بچوں کو محفوظ پانی، ماں کے دودھ کے متبادل اور علاج معالجے تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular