Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ڈھائی لاکھ ٹن کچرا، غزہ میں سنگین ماحولیاتی بحران نے سر اٹھالیا

غزہ : غزہ کی بلدیہ نے شہر میں سنگین ماحولیاتی اور صحت کے بحران کی وارننگ دی ہے۔ جہاں ڈھائی لاکھ ٹن سے زائد کچرا مختلف علاقوں میں جمع ہوچکا ہے۔ بلدیہ کے ترجمان عاصم النبیح نے ایک ریکارڈ شدہ بیان میں کہا کہ غزہ شہر اس وقت بدترین صحت اور ماحولیاتی بحران کا شکار ہے، جہاں پانی کی قلت، سیوریج کے اخراج، اور کچرے کے ڈھیروں نے چوہوں اور حشرات کے پھیلاؤ کو بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیہ کے پاس بحران سے نمٹنے کے لیے ضروری وسائل موجود نہیں، کیونکہ اسرائیلی جنگ کے دوران اس کے پچاسی فیصد سے زیادہ بھاری اور درمیانے درجے کے مشین آلات تباہ ہو چکے ہیں۔ عاصم النبیح کے مطابق بنیادی بلدیاتی خدمات کے لیے ضروری سامان اور آلات کی شدید کمی ہے، جبکہ سیوریج کا پانی گلیوں میں بہنے لگا ہے جس سے ماحولیاتی اور صحت عامہ کا مسئلہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular