Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صبح سویرے اسرائیلی حملوں میں مزید 22 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں جاری اپنے تازہ ترین حملوں میں مزید بائیس فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ جبکہ بھوک کی شدت سے مزید چار فلسطینی دم توڑ گئے۔
صیہونی فوج نے غزہ سٹی سے انخلا کے حکم کے بعد اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ غزہ سٹی کے مختلف مقامات پر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت سترہ فلسطینی جان سے گئے۔ جبکہ خان یونس میں ڈرون حملے میں پانچ فلسطینی شہید کئے گئے۔
اسرائیلی فوج کے حملوں میں پناہ گزینوں کے خیموں اور مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔ صیہونی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی فائرنگ کی جس میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع الدرج اور التفاح محلوں کے رہائشیوں کے لیے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اور انہیں المواصی کی طرف جانے کا حکم دیا گیاہے۔ بھوک کی شدت سے مرنے والوں کی تعداد دو سو ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular