Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں مزید 22 فلسطینی شہید، دنیا خاموش تماشائی

غزہ : صیہونی فوج نے تازہ حملوں میں مزید بائیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے جبکہ مزید چودہ علاقوں سے فلسطینیوں کو انخلا کا حکم دے دیا ہے۔ صیہونی فوج نے دیر البلاح کے داخلی راستے پر پانچ سے زیادہ ڈرون حملے کئے جس میں دس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غزہ سٹی میں ایک اپارٹمنٹ پر جنگی طیارے کی بمباری سے کمسن بچی سمیت مزید تین افراد شہید ہوئے۔ خان یونس اور جبالیہ پر حملوں میں بھی کئی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں العودہ اسپتال کے قریب ایک روبوٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، جس سے اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا اور ادویات کے ذخیرہ میں آگ بھڑک اٹھی۔ دوسری جانب صیہونی فوج نے شمالی غزہ کے چودہ علاقوں کے مکینوں کو انخلاء کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular