
تہران : ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے 200 ارکان کو گرفتار کرکے اربعین کے جلوسوں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنادی۔ اسماعیل خطیب نے بتایا کہ داعش کے 200 دہشت گرد اربعین کے موقع پر ایران اور عراق میں افراتفری پھیلانے کیلئے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ زیادہ تر سازشیں حالیہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور ایرانی سیکورٹی فورسز کی گرفتاریوں سے بے اثر کر دی گئی ہیں۔ اسماعیل خطیب نے انکشاف کیا کہ ان کے ملک میں فرانس، سویڈن اور انگلینڈ کے جاسوس موجود ہیں۔ جس میں سے کئی کو گرفتار کیا گیا اور بعض کو غیر ملکی دباؤ کے باوجود پھانسی دی گئی ہے۔


































