
برسلز : یورپی یونین کے دو سو سے زائد سابق سفیروں اور سینیئر حکام نے غزہ کی بگڑتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا ہے۔
یورپی یونین کے دو سو نو سابق سفیروں نے ایک کھلے خط پر دستخط کئے ہیں۔ خط میں گہری مایوسی کا اظہارکیا گیا کہ یورپی یونین نے غزہ میں وحشیانہ جنگ کے خاتمے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی خاطر کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اگر یورپی یونین اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لیے مشترکہ معاہدے پر نہیں پہنچ سکتی تو ہم خیال ریاستوں کے اتحاد کو صیہونی حکومت کے خلاف اپنی پابندیوں کیلئے پیشرفت کرنا چاہیے۔ دستخط کنندگان نے غزہ میں انسانی امداد کے بہاؤ پر بھی تنقید کی اور اسے مکمل طور پر ناکافی قرار دیا۔


































