
اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں نے غزہ میں چوون اسیروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا جس میں سے بیس مارے جاچکے ہیں۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کے براہ راست فضائی حملوں یا اسیروں کے ٹھکانوں کے قریب فوجی سرگرمیوں کے باعث بیس یرغمالی اغواکاروں کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اترنے کا باعث بنے ہیں۔ حماس نے اسرائیلی اسیروں کو ہلاک کرنے کے اخباری دعویٰ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ہاریٹز نے دعویٰ کیا کہ یرغمالیوں کی موجودگی کے خدشات کی وجہ سے سینکڑوں حملوں سے گریز کیا گیا۔ فوج کئی سو میٹر کے محفوظ فاصلے کے اندر حملوں کی اجازت دیتی ہے۔ ایک فوجی ذرائع نے ہاریٹز کو بتایا کہ جتنے زیادہ حملے ہوں گے، اتنا ہی زیادہ خطرہ ہوگا۔ ایک اور ذرائع نے اعتراف کیا کہ جہاں قیدیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہ ملے تو حملہ آگے بڑھتا ہے۔


































