
صنعا: بحیرہ احمر میں مزید دو جہاز نشانہ بن گئے۔ انصاراللہ یمن نے بحیرہ احمر میں دو جہازوں پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ یمن کی حدیدہ بندرگاہ کے قریب جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں جہازوں کو نقصان نہیں پہنچا۔ گذشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ نے امریکی ڈسٹرائر کی طرف بڑھنے والے چار ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔


































