
کمپالا: افریقی ملک یوگنڈا میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔ افریقی ملک یوگنڈا میں پارلیمنٹ اور سینٹرل پولیس اسٹیشن کے نزدیک تین خود کش بمباروں نے دو حملوں میں خود کو بارودی مواد سے اُڑالیا۔پہلا خود کش حملہ پولیس اسٹیشن کی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد دو حملہ آوروں نے بارود سے بھری موٹر سائیکل پارلیمنٹ کے قریب چیک پوسٹ سے ٹکرادی دونوں دھماکوں کا مقام ایک دوسرے سےقریب تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے جن میں 7 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہے۔حملے کے بعد ارکان پارلیمنٹ بھی خوف زدہ ہو کر باہر نکل آئے۔ علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔


































