Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 15 خوارجی ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ہتھالہ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلہ میں 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ ہلاک خورارج میں رنگ لیڈر فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع شمالی وزیر ستان کے علاقہ میران شاہ میں بھی آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 6 خوارجی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف 3 سپاہیوں سمیت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔
21 سالہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کا تعلق لاہور سے ہے، دیگر شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular