تل ابیب : صیہونی حکومت کے چودہ وزراء نے وزیراعظم نیتن یاہو سے مقبوضہ مغربی کنارے کو فوری طور پر اسرائیل میں ضم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ چودہ وزرا اور اسپیکر نے مغربی کنارے کے الحاق کیلئے ایک مشترکہ خط پر دستخط کیے ہیں اور وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ نیتن یاہو کے نام خط وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا ہے۔
خط میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے ستائیس جولائی کو ختم ہونے والے سمر سیشن کے اختتام سے پہلے یہودیہ اور سامریہ پر خودمختاری کا اطلاق کرے۔ وزراء نے دلیل دی کہ امریکا کے ساتھ موجودہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ۔ صدر ٹرمپ کی پشت پناہی اور حماس مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بہترین موقع ہے۔ خط میں متنبہ کیاگیا ہےکہ بقیہ زمین پر فلسطینی ریاست کے قیام کے دوران آبادکاری بلاکس کو تسلیم کرنا اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے پر 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ کے بعد سے قبضہ کر رکھا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- 14 صیہونی وزرا کا مغربی کنارے کو ضم کرنیکا مطالبہ
14 صیہونی وزرا کا مغربی کنارے کو ضم کرنیکا مطالبہ
-
Raza Musani - جولائی 3, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 3
- 0 minute read


































