
بیروت : مزاحمتی گروپوں نے اسرائیل کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ جنوبی لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل میں مختلف عسکری مقامات اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ مشرقی اور مغربی دونوں جانب سے اسرائیل کے اندر 24 گھنٹوں میں 13 فوجی آپریشن کئے۔ جس سے دشمن کے چودہ فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ جبکہ اس کے دو ارکان جھڑپوں کے دوران مارے گئے۔
صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیل پرحملے جاری رکھے تو وہ بیروت کو دوسرے غزہ میں تبدیل کر دیں گے۔
شام میں گولان کی پہاڑیوں سے بھی اسرائیل پر تین راکٹ داغے گئے۔ ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ سفارت خانے کے قریب دھماکے سنے گئے۔
یمن سے انصار اللہ نے بھی اسرائیل کی جانب راکٹ داغے جنہیں بحیرہ احمر میں امریکی جہاز نے مار گرایا۔


































