
غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا۔ پہلے روز حماس نے چوبیس یرغمالیوں کو رہا کردیا جس میں 13 اسرائیلی 10 تھائی اور ایک فلپینی شامل ہیں۔ اسرائیلیوں کو معائدے کے تحت جبکہ باقی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیاگیا۔
اسرائیل نے انتالیس فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا۔ رہائی پانے والوں کو رفح بارڈر کراسنگ پر مصری حکام کے حوالے کیا گیا ، اس موقع پر چار کاروں کے قافلے میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے عملے کے آٹھ کارکن بھی شامل تھے۔ دوسرے روز آج بھی غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہو گی۔غزہ سے رہائی کے منتظر قیدیوں کی فہرست اسرائیل کو موصول ہو گئی۔
رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے 137 ٹرک خوراک اور طبی سامان لیکر غزہ پہنچ گئے۔ ایک لاکھ انتیس ہزار لیٹر ڈیزل اور گیس کے چار ٹرک بھی غزہ پہنچے ہیں۔


































