
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ پر صبح سویرے کئے گئے حملوں میں مزید بارہ فلسطینیوں کو شہید اور کئی کو زخمی کردیا۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ اسرائیلی ڈرون نے خان یونس کے الامل محلے میں ایک گھر پر بمباری کی، جس میں ماں باپ اور دو بچے شہید ہو گئے نصیرات میں دو مکانات کو حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سات افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ دیر البلاح اور جبالیہ پر حملوں میں بھی کئی شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔ جبالیہ میں چار منزلہ عمارت کی تباہی سے پچاس افراد ملبے تلے دب گئے تھے جنہیں تاحال نہیں نکالا جاسکا۔


































