Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کی صفوں میں بھونچال، 12 گورنر برطرف

رام اللہ : فلسطینی صدر محمود عباس نے تحریک فتح اور تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او میں اس وقت ہلچل مچا دی جب انہوں نے حیران کن طور پر گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے کل 16 گورنرز میں سے 12 گورنروں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔ صدر عباس نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا جس میں انہوں نے برطرفی کو ریٹائرمنٹ قرار دیا۔ ایوان صدر کے بیان کے مطابق اس فیصلے میں غزہ کی پٹی کے چھ میں سے چار گورنر شامل ہیں۔ محمود عباس نے صدارتی کمیٹی بنانے کا حکم بھی جاری کیا۔ اس میں متعدد سرکردہ شخصیات کو شامل کیا جائے گا جو گورنروں کے خالی ہونے والے عہدوں پر موزوں افراد کے تقرر میں صدر کی ہدایات کی روشنی میں کام کریں گی۔ فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام 16 گورنریاں ہیں جن کی ذمہ داری میں قصبے، دیہات، کیمپ، کھنڈرات اور بدو بستیاں ہیں۔ ہر گورنری کی سربراہی صدر کے ذریعہ مقرر کردہ گورنر کرتا ہے، جو عام طور پر سابق فوجی اہلکاروں میں سے ہوتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular