
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں قیامت برپا کردی۔ وحشیانہ حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران صحافی اور بچوں سمیت ایک سو پانچ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔ صیہونی فوج نے غزہ سٹی کو خالی کرانے کیلئے شدید ترین حملے کئے۔ شہر میں بیت حنون۔ الصابرہ سمیت مختلف علاقوں پر گولہ باری۔ بمباری اور ڈرون حملے کئے۔ شاطی پناہ گزین کیمپ۔ جبالیہ۔ دیر البلاح سمیت کوئی بھی علاقہ حملے سے محفوظ نہیں رہا۔ پینتیس لاشیں الشفا اسپتال، چار شیخ رضوان کلینک۔دس العودہ اسپتال۔ اکتیس ناصر اسپتال اور بارہ العہلی اسپتال لائی گئیں۔ ادھر بھوک کی شدت سے مزید تین فلسطینی دم توڑ گئے۔


































