ایران میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 10 دہشت گرد گرفتار

  Click to listen highlighted text! تہران : ایران میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ دہشت گرد عراق اور ترکی کے راستے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ اور محرم کے جلوسوں اور مجالس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کو گذشتہ تین روز کے دوران ایران کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی حکومت نے امام حسین علیہ السلام کے عزاداری کے اجتماعات میں تکفیریوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن وزارت انٹیلی جنس نے مغربی اور جنوبی علاقوں میں گروہ کے 10 ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

تہران : ایران میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ دہشت گرد عراق اور ترکی کے راستے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ اور محرم کے جلوسوں اور مجالس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کو گذشتہ تین روز کے دوران ایران کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی حکومت نے امام حسین علیہ السلام کے عزاداری کے اجتماعات میں تکفیریوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن وزارت انٹیلی جنس نے مغربی اور جنوبی علاقوں میں گروہ کے 10 ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔