
یمن سے داغا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا گیا،ایک دن بعد پھر ریاض میں دھماکوں کی گونج، بیلسٹک میزائل سے ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش
جنوبی علاقے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں، دائرہ دیگر علاقوں تک پھیل گیا
ریاض (نیوز ڈیسک) یمن پر مسلط جنگ ریاض تک پھیل گئی ،سعودی دارلحکومت ریاض پر میزائل حملوں نے سعودی حکام کے ہوش اڑادئے ،یمن سے ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا، سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض پر حوثی ملیشیا کا فضائی حملہ ناکام بنادیا گیا، یمن سے داغا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیاگیا۔عرب میڈیا نے سعودی اتحادی افواج کے حوالے سے بتایا کہ سعودی فضائیہ نے حوثیوں کی طرف سے ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی ہے،اس حملہ کے دو دن بعد ریاض ایک بار پھر دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے دو بڑے دھماکوں کی آوازیں سنیں جس کے بعد آسمان میں دھواں اٹھتا دکھائی دیا ،ادھر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صوبہ مارب کے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کئے ،بمباری سے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں،جنوبی یمن کے جنوبی علاقے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں ، عبوری کونسل کے مسلح گروہوں نے صوبے ابین کے الطریہ علاقے میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی،مستعفی حکومت کے صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان یہ جھڑپیں یمن میں اپنا اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے لئے ہو رہی ہیں، جھڑپیں عدن اور اس کے اطراف کے علاقوں سے شروع ہوئی ہیں جن کا دائرہ دیگر علاقوں تک چکا ہے


































