امریکا جنگ شروع تو کر سکتا ہے لیکن ختم کرنا اس کے بس میں نہیں ہو گا
تہران (نیوز ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکا جنگ شروع تو کر سکتا ہے لیکن ختم کرنا اس کے بس میں نہیں ہو گا، تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ جنگ شروع تو کر سکتے ہیں لیکن کا جنگ کا خاتمہ ان کے ہاتھ میں نہیں لہذا وہ پراکسی وار لڑ رہے ہیں تاکہ ان پر کوئی حرف نہ آئے ، ایران کی مسلح افواج اس وقت دفاعی اور عسکری تیاری کے لحاظ سے بہترین پوزیشن میں ہیں اور دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے تیار ہیں ، یہ بات بارہا ثابت ہوچکی ہے کہ دشمن اپنے ہدف کو کمزور دیکھتا ہے تو اس پر جارحیت میں ذرہ برابر دیر نہیں کرتا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ہم کمزور حریف ہوتے تو امریکا مہلت نہ دیتا، جنرل…
ہم کمزور حریف ہوتے تو امریکا مہلت نہ دیتا، جنرل باقری
-
Ilyas - اکتوبر 29, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































