Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج پوری دنیا میں پھیل گیا

لندن میں فرانسیسی سفارتخانے کے باہر نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت کی صدائیں، ایران میں مظاہرین نے فرانسیی سفارتخانے کے سامنے محفل میلاد سجالی
 بنگلہ دیش،عراق،یمن، لبنان، انڈونیشیا اور صومالیہ سمیت کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے،
، بھارت کے شہر بھوپال، ممبئی، علی گڑھ اور دہلی میں مظاہرے
کراچی(نیوز ڈیسک) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا دائرہ ساری دنیا میں پھیل گیا ہے، برطانیہ، بھارت،بنگلہ دیش،عراق،یمن، لبنان، انڈونیشیا اور صومالیہ سمیت کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ایران میں مظاہرین نے فرانسیی سفارتخانے کے سامنے محفل میلاد سجالی، تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کی ہرزہ سرائی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی دارالحکومت لندن میں فرانسیسی سفارتخانے کے باہر نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت کی صدائیں بلند ہوئیں، مسلمانوں کی کثیر تعداد نے فرانسیسی صدر کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی ہزاروں افراد فرانسیسی سفارتخانے کے باہر جمع ہوئے اور گستاخانہ اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا ،مظاہرین نے فرانس کا جھنڈااورعمانوئل میکرون کی تصاویر بھی جلادیں، صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، انڈونیشیا کے متعدد شہروں میں بھی فرانس کی اسلام دشمنی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے، بھارت کے شہر بھوپال، ممبئی، علی گڑھ اور دہلی، اور بنگلادیش میں ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں بھی مسلمانوں نے فرانس کیخلاف شدید احتجاج کیا، بنگلہ دیش میں بھی بڑا مظاہرہ کیا گیا، ڈھاکا کی جامع مسجد سے نکالی گئی ریلی میں شریک افراد نے فرانسیسی سفارت خانے کی طرف مارچ کیا۔ دینی جماعت کے کارکنوں نے فرانسیسی صدر کا پتلا جلایا، مظاہرین نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا بھی مطالبہ کیا, تہران میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کا منفرد طریقہ اختیار کیا، شرکا نے محفل میلاد منعقد کی اور رسول اکرم(ص) سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا

مزید پڑھیے

Most Popular