Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ڈرون حملوں سے سعودیہ میں کھلبلی ، ڈرون تباہ کرنیکا دعویٰ

سرحدی علاقے جازان میں گاو ¿ں میں بارود سے لدے ڈرون سے سعودی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔
الحدیدہ میں بھی تین ڈرون سے بھرپور حملہ، جارحین کوصنعا سے گلدستے اور امن کا کبوتر بھیجنے کی توقع نہیں رکھنا چاہئے،یمنی وزیر خارجہ نے خبردار کردیا
ریاض(نیوز ڈیسک) : سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان میں انصار اللہ کی بھرپور جوابی کارروائی میں حکام میں کھلبلی مچادی ،جازان میں گاو ¿ں میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اس حملے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ، حملے میں ایک گاڑی تباہ اور 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، ادھر انصار اللہ نے الحدیدہ میں بھی تین ڈرون سے بھرپور حملہ کیا ،عرب اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، یمن کی سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی امن و سیکورٹی اسی صورت میں قائم رہ سکتی ہے جب یمن اور یمنی عوام کو امن و سلامتی کے ماحول میں زندگی بسر کرنے دیا جائے گا، وزیرخارجہ ہشام شرف نے صنعا کی جانب سے سعودی عرب میں بعض اہداف کو نشانہ بنائے جانے کی ریاض اور بعض دیگر عرب ممالک کی جانب سے مذمت کرنے کے ارادے کے بارے میں کہا کہ جو لوگ اپنے جنگی طیارے یمن کے عام شہریوں کے قتل عام اور یمن کے شہروں اور دیہاتوں کو ویران کرنے کے لئے بھیجتے ہیں انھیں صنعا سے گلدستے اور امن کا کبوتر بھیجنے کی توقع نہیں رکھنا چاہئے ، ریاض بدستور دنیا کو دھوکے میں رکھنا چاہتا ہے اور یمن و ملت یمن کو تباہ و برباد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی برادری سے یمن کے حالات اور جارح سعودی اتحاد کے اقدامات کے سلسلے میں بیدار رہنے اور آنکھیں کھلی رکھنے کا مطالبہ کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular