سعودی قطر معاہدے سے ثابت ہوگیا ایسی پالیسیاں کارگرنہیں ہوسکتیں
صنعا(نیوزڈیسک) انصار اللہ نے کہا ہے کہ قطر اور سعودی معاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ محاصرے اور جنگ کی پالیسی اب کارگر نہیں رہی ، انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ اب پابندیوں محاصروں اور جنگ کا دور ختم ہو چکا اور اس طرح کی پالیسیاں کارگر ثابت نہیں ہو سکتیں ، اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے بھی کہاکہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی، اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے انجام نہیں پائی ہوگی اور یہ یمن کے خلاف جنگ کے خاتمے اور جارحیت کا سلسلہ بند کرنے کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- پابندیوں ، محاصروں اور جنگ کا دور ختم ہو چکا،انصار…
پابندیوں ، محاصروں اور جنگ کا دور ختم ہو چکا،انصار اللہ
-
Ilyas - جنوری 13, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































