قائد مقاومت کی اسرائیل کے خاتمہ کی پیشگوئی پوری ہونے کی منتظر
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی ٹرمپ کی شکست سے متعلق پیشگوئی سوفیصد درست ثابت ہوگئی، یہ پیشگوئی انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے موقع پر کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ ٹرمپ دوسرے صدارتی دور میں حکومت سے ہاتھ دھو بیٹھے گا اور یہ خطہ امریکیوں کے وجود سے پاک ہو جائے گا جس کا پہلا حصہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست سے مکمل ہو گیا ہے ،انہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ ہدف حاصل ہو گیا جو ان شا اللہ ضرور حاصل ہو گا تو قدس کی آزادی بھی پتھر پھینکنے کے برابر فاصلے پر باقی رہ جائے گی ، امریکہ ہمارے خطے سے نکل جائے گا تو یہ صیہونی بھی اپنا بوریا بستر سمیٹ کر اس کے پیچھے خطے سے نکل جائیں گے اور یوں ممکن ہے کہ ہمیں اسرائیل کے ساتھ جنگ لڑنے کی ضرورت بھی پیش نہ آئے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ٹرمپ کی شکست ،حسن نصراللہ کی پیشگوئی پوری ہوگئی
ٹرمپ کی شکست ،حسن نصراللہ کی پیشگوئی پوری ہوگئی
-
Ilyas - نومبر 13, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































