ٹوئٹر نے اکاونٹ بند کردیا، ایرا ن کارویہ برداشت نہیں کرینگے،امریکا
تہران (نیوزڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کے جعلی اکاونٹس سے ٹرمپ کو قتل کی دھمکی سے متعلق ٹوئٹ ری ٹوئٹ ہونے سے بھی امریکی حکام کے ہوش اڑگئے اور نئی امریکی انتظامیہ نے بغیر تصدیق ایران کے خلاف ہرزہ سرائیلی شروع کردی جس نے نئی انتظامیہ کے ایران کے خلاف مستقبل کے عزائم کو بھی بے نقاب کردیا، ٹوئٹر پر ولی امر مسلمین کے جعلی ٹوئٹراکاونٹس "خامنہ ای سائٹ” سے کسی شخص کی ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا گیا جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی ،لکھا گیا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور قتل کا حکم دینے والے سے انتقام ناگزیر ہے ،اس اکاونٹ کو ٹوئٹر نے فوری بند کردیاجبکہ امریکی انتظامیہ نے سوچے سمجھے بغیر دھمکی دی کہ ایران کا یہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ولی امر مسلمین کی جعلی ٹوئٹ پر بھی امریکی حکام…
ولی امر مسلمین کی جعلی ٹوئٹ پر بھی امریکی حکام خوفزدہ
-
Ilyas - جنوری 28, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 9
- 0 minute read


































